رات گئے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ انتہائی کم سیکیورٹی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے نکل پڑے، وزیر بلدیات جام خان شورو، مکیش چاؤلہ اور فیاض بٹ بھی ان کے ساتھ تھے۔ جام خان شورو نے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتائیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے قومی شاہراہ پر زیر تعمیر منزل پمپ فلائی اوور پر چڑھ کر تعمیراتی رفتار کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، زیر تعمیر منصوبے تیس جون تک مکمل کئے جائیں۔ وزیر اعلی سندھ نے حسن اسکوائر پر یونیورسٹی روڈ کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا ۔۔۔۔