شیخوپورہ میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں مقابلہ
شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران تین ملزمان موقع پر مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او سرفرار ورک کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزموں میں سات سالہ مقتول فیضان کے قاتل بھی شامل ہیں ۔۔۔۔