برکتوں اور رحمتوں کے مہینے کا آغاز ہوگیا
ماہ صیام کی پہلی سحری لاہوریوں نے بھرپور روایتے طریقے سے کی،، سحری سے قبل ہی چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا، بیشتر لوگ اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ سحری کرنے آئے تھے ،،،کسی نے نہاری کھائی ،،تو کوئی پراٹھوں پر ہاتھ صاف کرتا رہا،،لسی اوردہی کی دکانوں پر بھی رش رہا ،،سحری کے اوقات میں لاہوریوں کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں سے آئے طلبا اور پردیسیوں کی بڑی تعداد بھی اپنے اپنے علاقوں کے ہوٹلوں اور ناشتے کی دکانوں پر موجود تھی