اٹھائیس مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن،

اٹھارہ سال قبل جمعرات کے دن تھا،،، سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر پاکستان نے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔۔۔۔
بھارت نے اکہتر کی جنگ کے دو سال بعد پہلا ایٹمی دھماکا کر کے ایشیا میں اپنی اجارہ داری بنانے کی کوشش کی،،، ذوالفقار بھٹو نے وقت کی نزاقت کو جانتے ہیں پاکستانی سائنس دانوں کو ایک چھت تلے جمع کیا اور اور ایٹم بم بنانے کی سرتوڑ کوششیں شروع کردیں،، 13 مئی 1998ء کو بھارت نے پھر 3 ایٹمی دھماکے کئے تو وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود چاغی میں قمبر پہاڑ پر پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔۔۔ایٹمی دھماکوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ریڈیو اور ٹیلیویژن پر اپنی تاریخی تقریر کی اور انہوں نے بجا طور پر یہ بات کہی کہ ہم نے بھارت کا حساب بےباک کر دیا۔ بزدل دشمن ایٹمی شب خون نہیں مار سکتا۔ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔۔ اس دن پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد کوئی بھی دشمن جرآت نہیں کر سکے گا ان ایٹمی دھماکوں نے وطن پاکستان کو ناقابل فراموش قلعہ بنا دیا،، اس دن کی یاد میں ہر سال ملک بھر میں یوم تکبیر انتہائی جو ش و خروش سے منایا جاتا ہے۔۔۔