مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تمام حدیں پار کر گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تمام حدیں پار کر گئے،،، ظالم فوج نے وادی میں قتل و غارت گری کا بازار ایک بار پھر گرم کر دیا،،، ہفتے کے دن تحریک آزادی جموں کشمیر کے نوجوان کمانڈر سبزار احمد سمیت بارہ کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا،، واقعہ کے بعد وادی کے تمام دس اضلاع میں حالات کشیدہ ہیں،،، بزدل فوج نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا،،، پوری وادی کو چھاؤنی میںتبدیل کردیا گیا،،، جبکہ گھر گھر چھاپوں اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہو کردیا۔۔حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں شٹر ڈاؤن کیا جارہا ہے،،دوسری طرف کشمیری بھارتی فوج کے مظالم اور شہادتوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے،،، بھارتی فوج نے ایک بار پھر مظاہرین پر بھرپور طاقت آزمائی،،، پیلیٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،،، جواب میں مظاہرین نے بھارتی فوج پر پتھراؤ بھی کیا،،، دہشتگرد بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے،،،یہی نہیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کر رکھی ہے،،،