گجرات:- سحری کے اوقات میں مخالفین کی گھرگھس کر فائرنگ

کنجاہ کے قریب گاوں کوٹ ککہ میں سجاد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سحری کی تیاری میں مصروف تھا کہ اس دوران مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ،،فائرنگ کی زد میں آکر سجاد اس کی بیوی سکینہ اور بیٹا فیاض جاں بحق ہوگئے ،،،واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگئے ،،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کیا ،،،اجتماعی قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،،،ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا ،،پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے