امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نئے واٹر پارک میں سلائیڈ سے بچہ باہر گر پڑا
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تینتالیس ملین ڈالرز کی لاگت سے بننے والا واٹر پارک پہلے ہی روز بند کر دیا گیا ،، تین منزلہ اونچی سلائیڈ کو بغیر ٹیسٹ کیے عوام کیلئے کھول دیا گیا ،، تاہم ایک دس سالہ بچہ اس سلائیڈ کی وجہ سے باہر گر گیا،، بچہ سلائیڈ کے آخر میں اس سے باہر آ گرا ،، جس سے اس کی کمر پر چوٹیں آئیں تاہم وہ زیادہ زخمی نہیں ہوا ،، حکام نے فوری طور پر واٹر پارک کو بند کر دیا ،، جبکہ اس سلائیڈ کا دوبارہ معائینہ شروع کر دیا گیا ،، حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کلیئرنس نہیں ملتی اس واٹر پارک کو دوبارہ نہیں کھولا جائیگا ،،