سندھ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے شہریوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیا

سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،،، رمضان المبارک کے پہلے ہی روزے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں،،، کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سکھر، روہڑی، جیکب آباد، بدین، میرپور خاص سمیت صوبے بھر میں بجلی غائب ہو گئی،،، پہلی سحری پر ہی پورا صوبہ تاریکی میں ڈوبا رہا،،،جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، کئی علاقوں میں پندرہ پندرہ گھنٹوں سے بجلی غائب رہی جس کے بعد پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،،، حیدر آباد میں حیسکو کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث تمام علاقوں میں بجلی غائب رہی،،، ترجمان کے مطابق پانچ سو کے وی جامشورولائن ٹرپ کرجانےسےبجلی کی فراہمی معطل ہوئی،،،،،، جبکہ ریجن کے13اضلاع کے76گرڈ اسٹیشن بند رہے،،،خیرپور میں بجلی کے بریک ڈاؤن نے شہریوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلایا،،، وضو کیلئے شہریوں کے پاس پانی بھی نہیں،،، کراچی کا 70فیصد حصہ تاریکی میں ڈوبا رہا،،،گلشن اقبال،گلستان جوہر،فیڈرل بی ایریا اورلیاقت آباد، شاہ فیصل،ملیر،نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن،نارتھ ناظم آبادمیں اندھیرے چھائے رہے،،، شہربھرکےمختلف علاقوں کے پمپنگ اسٹیشن بھی بند ہو گئے جس کے نتیجے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔