سورج کا غصہ مزید بڑھ گیا،،، آج بھی آنکھیں دکھانے لگا

گرمی نے اپنا آپ دکھانا شروع کردیا،،، پہلے ہی روزے سورج بھی سوا نیزے پر آگیا،،، محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے،،، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانولہ، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور میں شدید گرمی پڑے گی،،، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،حید رآباد،میر پور خاص،سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ اب تک کے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق تربت اور سبی باون ڈگری کے ساتھ گرم ترین علاقے رہے،،، جیکب آباد 51، لاڑکانہ50،دادو،سکھر،موہنجودڑو 49 ، نورپورتھل، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، کوٹ ادو میں48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔