رمضان المبارک میں تروایح کے اہتمام کے لیے حفاظ اکرام بھی خصوصی تیاری میں مگن

نیکیوں کے مہینے رمضان المبارک میں نمازتراویح کے اہتمام کے لیے صوبائی دارلحکومت کی مساجد میں ہرسال کی طرح خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔نمازِتراویح کی ترغیب خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہےاورتراویح کا جماعت سے ادا کرنا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے مگراس اندیشے کی وجہ سے کہیں یہ اُمت پرفرض نہ ہوجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جماعت کا اہتمام ترک فرمادیا،حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے زمانے میں چونکہ یہ اندیشہ باقی نہیں رہا تھا اس لئے آپ نے اس سنت “جماعت” کو دوبارہ جاری کردیارمضان المبارک میں تروایح کے اہتمام کے لیے حفاظ اکرام بھی خصوصی تیاری میں مگن دکھائی دیتے ہیں تا کہ مساجد کی رونقوں کو ترتیل قرآن سے جگمایا جا سکےتروایح پڑھنا سنت ہے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ جنّت نشان ہے،