سخت گرمی میں بجلی کی بندش نے بدین کے باسیوں کو بے حال کردیا ہے،

بدین میں 18 سے 20 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی کے ساتھ ساتھ عام زندگی بھی مفلوج کر رکھا ہے،،، شہری سراپا احتجاج ہیں لیکن حیسکو حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،،، شہریوں کا کہنا ہے آگ اگلتے سورج کی تپش سے اب تک کئی شہری بے ہوش ہو چکے ہیں ،،، شدید گرمی کی وجہ سے سڑکیں سنسان پڑی ہیں،،، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے،،،گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت پیدا ہو چکی ہے،،، گھروں میں پانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے نہروں کا رخ کرلیا ہے،،،