کراچی کے مختلف علاقوں میں معطل بجلی بحال ہونا شروع

کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے پہلی سحری کے اوقات میں ہی شہریوں کو دھوکا دے دیا ،،،، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً2 بجے شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی ڈوب گیا، ،،،ناظم آباد، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس کالونی، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، اسکیم 33، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گارڈن، شو مارکیٹ، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، عثمان آباد، کیماڑی، کھارادر، میٹھادر، لی مارکیٹ، اور لیاری کے شہریوں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی ،، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی میں تعطل جامشورومیں ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بجلی بند ہونے سے شہر کے اکثر واٹر پمپنگ اسٹیشنوں نے بھی کام چھوڑ دیا ،، جس سے شہر میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی، تاہم رات گئے معطل ہونے والی بجلی پانچ گھنٹے بعد صبح 7 بجے بحال ہونا شروع ہوگئی ، شہریوں نے پہلے روزہ کی سحری میں بجلی کے تعطل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے