چھٹی کا دن اور پہلا روزہ ،،،، گرمی کو رحم نہ آیا،

رمضان المبارک کا با برکت مہینہ آگیا،،،،مگر گرمی کا زور کم نہ ہوا،،،،سورج حسب معمول آگ برسانے میں مصروف ،،،،درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی،،،آ ج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چوالیس ،،، اور کم سے کم اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،،،،شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی تو کافی ہے مگر روزہ رکھنا بھی لازمی ہے،،،، آج چھٹی ہے اس لیے روزہ سکون سے گزار رہے ہیں ،،،شہریوں کا آج پہلا روزہ تو گرمی کے ساتھ گزررہا ہے،،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک بھی روزہ داروں کو اسی گرمی کے ساتھ روزہ نبھانا ہو گا،،۔۔۔