شہر قائد کا سب سے بڑا بچت بازار سجا گلشن اقبال میں

شہر قائد کا سب سے بڑا بچت بازار سجا گلشن اقبال میں ۔۔ جہاں دکانداروں نے کمشنر آفس سے جاری نرخ ناموں کو کر دیا مسترد ۔۔ جبکہ اشیا فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے سٹالز ہی بند کر دیئے،، دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مہنگا پھل خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے ،، جبکہ انتظامیہ کے مطابق جو ریٹ کمشنر آفس سے جاری ہوا ،، اشیا اسی کے مطابق فروخت کرنا پڑیں گی ،،
فروٹ کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رخ کرنے والے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کا اقدام اچھا ہے مگر سٹالز کو تالے لگے ہیں ،، کنزویومر رائٹس کے نمائندے کے مطابق شہر کے سب سے بڑے بچت بازار میں فروٹ کے اسٹال بند دیکھ کر حیرت ہوئی ہے، سرکاری اداروں میں رابطہ کا فقدان اور خمیازہ خریداروں کو بھگتنا پڑرہا ہےبازار میں کھلے چند ایک فروٹ اسٹالز پر بھی خریداروں اور دوکانداروں کے درمیان قیمتوں پر بحث مباحثہ دیکھنے میں آیا،،
کیمرہ مین امجد اقبال کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی