دنیا بھر میں مقیم کروڑوں مسلمانوں نے اپنا قبلہ درست کرلیا،

مکہ مکرمہ میں صبح سورج پانچ بجکر اڑتیس منٹ پر طلوع ہوا،، سعودی وقت کے مطابق سورج دوپہر بارہ بجکر اٹھائیس منٹ پر عین کعبہ شریف کے اوپر نوے ڈگری کے زاویے پر آگیا،،، پاکستانی وقت کے مطابق دو بجکر اٹھائیس منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا،،، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کروڑوں مسلمانوں نے اپنے اپنے وقت کے مطابق قبلہ سمت کا تعین کیا،،، کعبے کی سمت کا تعین کرنے کیلئے ایک چھڑی دھوپ میں عمودا نوے ڈگری پر کھڑی کی جاتی ہے اور زمین پر پڑنے والے اس کے سائے پرکسی گہرے رنگ سے نشان لگا لیا جاتا ہے،،، یہ نشان قبلہ رخ کا صیحح تعین کر رہا ہوتا ہے