چیمپئنزٹرافی میں بھارت کودوبارہراچکے ہیں،،پاکستان ٹیم میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ سیمی فائنل کھیلے,سابق ٹیسٹ کرکٹریونس خان
کراچی ہل پارک میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف چیمپنزٹرافی میں ریکارڈ اچھا ہے،چیمپئنزٹرافی میں پہلے بھی بھارت کوہرا چکے ہیں،انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی،پچزدیکھ کرلگتا ہے کہ چارسورنزبھی چیزہوںگے, یونس خان کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچزکوذیادہ سنجیدہ نہیں لیا جاتا،گزشتہ روز ہونے والے میچ میں حسن علی اورفہیم اشرف نے بہتریں پرفارمنس دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف لیگزمیں کھلاڑیوں کوبھیجنا چاہیے،سرفرازکے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ ٹیم کو آگے لے کرجائے، یونس خان کا کہنا تھا کہ رمضان میں میچزکھیلنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن سب سے زیادہ کرکٹ بھی اسی مہینے میں ہوتی ہے