آج ہم جے آئی ٹی کے سامنے کھڑے ہیں، آئینی اداروں کااحترام کرتے ہیں, دانیال عزیز

جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم آئینی اداروں کااحترام کرتے ہیں اسی لیے آج جے آئی ٹی کے سامنے کھڑے ہیں،،، عمران خان سے متعلق بھی جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے، لیکن وہ پیش نہیں ہوتے ،،،، انہوں نے کہا کہ عمران خان پر 3 سال سے کمیشن بنا ہوا ہے ۔ عمران خان عدالتوں کے اشتہاری ملزم ہیں۔سب جانتے ہیں کہ کون اس ملک کے حق میں ہے, دانیال عزیز نےکہا کہ عمران خان عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوتے،سب کو نظر آ رہا ہے کہ کون وارداتی ہے۔پی ٹی آئی تو پارٹی ہی وارداتیوں کی ہے