ملک کےمختلف مقامات پرگرمی سے ستائے شہریوں پر بارانِ رحمت برس پڑا، پنجاب کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا

دن بھرسندھ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔سورج کےتیور بگڑے توتربت تنوربن گیا جہاں پارہ 54 ڈگری تک جاپہنچا۔ سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری۔جیکب آباد اوردادو میں 49،لاڑکانہ میں 48،سکھر اور بھکر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور، ملتان، فیصل آباد،رحیم یارخان، بھکر اور نصیر آباد میں بھی شدید گرمی سے لوگ بے حال رہے, دن بھر موسم کا مزاج برہم رہنے کے بعد شام گئے اسلام آباد، راولپنڈی میں برکھا برسا جس سے جڑواں شہروں اور ارد گرد کے علاقوں کا موسم خوشگوار ہوگیا۔آزاد کشمیربھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، لاہور میں تیز آندھی کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا, محمکہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم اگلےچوبیس گھنٹےکے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے