آئس لینڈ میں دنیا کا طویل ترین روزہ

رمضان کا بابرکت مہینا رواں دواں ہے وہاں دنیا کے کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں روزے کے اوقات ایشیائی ممالک اور عرب ممالک سے بہت طویل ہیں جن میں سے ایک ملک ائس لینڈ بھی ہے۔ جہاں دنیا کا سب سے طویل روزہ ہوتا ہے جس کی مدت 20 گھنٹے تک ہے۔ یہاں کے رہنے والے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کا عقیدہ مضبوط ہوتا ہے اور وہ بڑے جوش و جزبے سے رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔