چین کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے
چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے متنازع جزائر کے قریب دو جنگی بحری جہاز بھیج کر چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں اس کے بحری اور فضائی جہازوں نے امریکی جہازوں کو علاقے سے نکالنے کے لیے انھیں خبردار کیا۔امریکی بحری جہازوں نے جنوبی بحیرہ چین کے چار مقامات پر نقل و حرکت کی ہے۔ ادھربحرالکاہل میں امریکی بحری بیڑے کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ اس علاقے میں نقل و حرکت کی آزادی کے حوالے سے معمول کی فوجی مشقیں کرتا رہتا ہے اور آئندہ بھی ان کو جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ چین نے جنوبی بحیرہ چین کے علاقوں پر اپنے حق کو ملک کی خودمختاری قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا چین کی خطے کے متنازع علاقوں پر عملداری کو روکے گا۔