نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک مرتبہ پر نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا اور آج وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کروں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان آج کی ملاقات کے دوران کسی ایک نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔