گوجرہ :ماہ مقدس میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ
ماہ مقدس میں بھی معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ نہ رک سکا ایک اور ہوا کی بیٹی درندگی اور ذیادتی کا نشانہ بن گئی۔گوجرہ کے نواحی محلہ احمد آباد ٹاﺅن گوجرہ کے رہائشی محمد سرور کی معصوم بیٹی آٹھ سالہ طیبہ سرور گلی میں کھیل رہی تھی کہ چار بچوں کا باپ درندہ صفت انسان غلام مرتضی عرف لالی اسے ورغلا کر اپنے گھر میں لے گیا اورزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔طیبہ گوجرہ کے ایک وکیل کی بھتیجی ہے۔ طیبہ کے ساتھ ناانصافی پر وکلا برادری سراپا احتجاج ہے۔ جس کے بعد گوجرہ بار ایسوسی ایشن نے پیرکواحتجاجا عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔