اسد درانی نے جی ایچ کیو میں اپنی کتاب ’’دا اسپائی کرونیکلز‘‘ میں درج مندرجات پر وضاحت دی

پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو ان کی کتاب ’’دا اسپائی کرونیکلز‘‘ کے مندرجات سے متعلق وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ٹوئٹ کے مطابق معاملے کی تفصیلی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے، اس کے علاوہ اسد درانی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکے لیے مجازاتھارٹی سے بھی رابطہ کرلیا گیا۔