سندھ اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں اراکین کی خوشگوار ماحول میں شکوے شکایات, پانچ سال ایوان میں اپنے تلخ جملوں پر معذرت بھی کرلی

سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس اسپیکرآغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں۔انکے منہ سے صوبے کے معاملے پرجو غلط جملے نکلے انہیں کارروائی سے حذف کردیا گیا ہے۔اجلاس میں پارلیمانی لیڈرز نے بھی خطاب کیا، خرم شیر زمان نے اعتراف کیا کہ وہ عوامی مسائل پر زیادہ جذباتی ہوتے تھے، لیکن کسی بھی غلطی پر معزرت کرتا ہوں۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار نے خوشگوار لہجے میں کہا انہوں نے مثبت اپوزیشن کاکردار ادا کیا جس میں تلخ باتیں بھی ہوئیں، خواجہ اظہار نے سپیکر اورڈپٹی سپیکر کو خراج تحسین پیش کیا۔سپیکر آغا سراج نے اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب نے انکے ساتھ تعاون کیا۔ کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں شروع ہو اور خوشگوار ماحول میں ہی اختتام پذیر ہوا،