پہلےہائی جیکنگ کاالزام لگایاگیااب خیالی تنخواہ اوراقامےکاکیس ہے۔ دھرنوں میں ہماری حکومت کاوقت ضائع کیاگیا۔پانچ سال مل جاتےتوکیاکچھ کردیتے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ صرف ن لیگ نے ہی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں کام کیا۔ بجلی کے منصوبے مکمل کیے، سی پیک پر کام شروع کیا، کراچی کا امن بحال کیا۔ کوئٹہ،گوادر تک موٹروے پہنچائی۔ عمران خان بتائیں انہوں نے خیبر پی کے میں کون سا منصوبہ مکمل کیا۔ انکا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ہماری حکومت کا وقت ضائع کیا گیا۔ پھر پاناما آگیا۔ ہمیں صرف ڈیڑھ سے دو سال ملے ہیں۔ پانچ سال مل جاتے تو کیا کچھ کردیتے۔ پہلے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب بجلی نہیں جاتی۔ میرا آج بھی وہی موقف ہے جو اٹک قلعے میں تھا۔ پہلے ہائی جیکنگ کا الزام لگایا گیا اب خیالی تنخواہ اور اقامے کا کیس ہے۔ ہمارے بیانیے کی فتح ہوگی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے جا رہی ہے۔ دنوں کا سفرگھنٹوں میں ہوتا ہے۔ کراچی میں میں بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری کا کلچر ختم کیا۔ نگران وزیراعظم کے نام پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے نام دے دیئے دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کو کون سا نام پسند آتا ہے