نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت اور شفاف الیکشن کا انعقاد کرائے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دوہزارتیرہ کے مقابلے میں بہتر معیشت دے کر جا رہے ہیں۔ ملکی معیشت ساڑھے تین فیصد سے بڑھا کر پانچ اعشاریہ چھ فیصد، ٹیکس وصولیاں، سرمایہ کاری، فی کس آمدنی، نجی شعبے کو دستیاب قرضے کو بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت اور شفاف الیکشن کا انعقاد کرائے ،،الیکشن کے ملتوی ہونے سے متعلق خبر کا انہیں کوئی علم نہیں ہے الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہئے اس کے لیے نگران حکومت قائم کر دی گئی ہے اب وہ اپنا کام کرے گی ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ناصر الملک پر نہ تو نواز شریف کو اعتراض تھا اور نہ آصف علی زرداری کو بلکہ اتفاق رائے سے ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے