ملک کو ناقابل تسخیر بنانے پر مجھے اور میری بیٹی کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔ مخالفین آنکھ کے تارے بن گئے ہیں، مجھ کو غدار کہا گیا،سابق وزیراعظم نوازشریف

یوم تکبیرپرلاہورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں نوازشریف کاکہنا تھا کہ ملک کو ناقابل تسخیربنانے پرمجھےاورمیری بیٹی کو کٹہرے میں کھڑا کردیاگیا۔ کرپشن یاکمیشن کا کیس ہوتا تو گھر بیٹھ جاتا اور قوم کا سامنا نہ کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرنےکےعوض پانچ ارب ڈالرکی آفر ملی جو ٹھکرا دی۔نوازشریف کاکہناتھاکہ انہیں غدارکہاگیا۔ ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا بھی نہ روٹھی۔ یہی ڈپلومیسی ہے۔ مشرف جیسے ڈکٹیٹر کی طرح ایک کال پر ڈھیر نہیں ہوا۔