پاکستان تحریک انصاف قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی:شیخ رشید
ریلوے کے وزیرشیخ رشید احمدنے کہاہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والے بدعنوان سیاستدان قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے نیوکٹاریاں میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطارعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوان عناصر خود کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے سے بچانے کے لئے نیب کے چیئرمین کوہٹاناچاہتے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی فعال قیادت میں پاکستان تحریک انصاف قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے پیدا ہونے والے بے روزگاری کے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان ریلوے میں اہلیت کی بنیادپر دس ہزارملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔