ترکی کی روس سے دفاعی میزائل نظا م خریدنے پر امریکی کے الٹی میٹم کی تردید
ترکی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے اسے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس۔400 کی خریداری کامعاملہ ترک کرنے کے لئے الٹی میٹم دیاہے۔ایک انٹرویومیں ترک وزیردفاع ہلوسی اکر نے کہاکہ ترکی کواس طرح کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ملی۔انہوں نے متوقع امریکی پابندیوں کی صورت میں اپنے ملک کی طرف سے ممکنہ اقدامات سے متعلق آگاہ کرنے سے انکار کردیا۔