بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 55پیسے کا اضافہ
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 55پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم کرا دیا صارفین پر 5ارب 20کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا جوکہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائیز ایڈجیسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں نیپرا حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ایل این جی والے پلانٹس تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہیں چلائے گئی اور ہائیڈل سے 22.94 فیصد ،کوئلے سے 10.34فیصد کیس سے 18.24فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 30.83فیصد بجلی پیدا کی گئی اپریل میں ایٹمی وسائل سے 7.67فیصد بجلی پیدا ہوئی جس کے بعد نیپرا نہیں اپریل کی ماہانہ فیول پرائیز ایڈجسٹمینٹ کی مد میں نرخوں میں فی یونٹ 55پیسے کے اضافے کی منظوری دے دی جس سے صارفین پر 5 ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا جوکہ آئندہ ماہ بلوں میں وصول کیا جائے گا