مون سون سیزن میں تاخیر :گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ,ماہرین موسمیات
مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث پاکستان اور بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ ہے جو کئی ہفتے تک جاری رہے گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد گرمی کی لہر سے شدید متاثر ہوں گے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ شمالی حصوں میں موسم پہلے کی طرح نمدار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بعض اضلاع بدین، سجاول، سانگھڑ، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور تھرپارکر 30مئی تک بدستور معتدل خشک سالی کا شکار رہیں گے.