عمران خان شریف خاندان کے بغض میں قوم کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں۔ حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لڈیر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان شریف خاندان کے بغض میں قوم کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں، چیئرمین نیب نے کہا کہ عدالت کا بینچ بدلوا دیا اب حمزہ شہباز کو ضمانت نہیں ملے گی، آج ملک منجمند ہو چکا اور بیوو کریسی نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، نیب کو اپوزیشن کی صرف کرپشن نظر آتی ہے، جس نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا آج جیل میں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے۔منگل کو حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا عدالتی کاروائی ہو رہی ہے، عدالت کا مکمل احترام کرتا ہوں، کسی کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے، مشرف دور میں دس سال نیب کی پیشیاں بھگتیں، چیئرمین نیب کا عہدہ آئینی ہے، ان کو کیا اختیار ہے کہ سوالنامے خود ترتیب دیں، میری ضمانت منسوخ کرانے کےلئے انہوں نے کہا کہ عدالت کا بینچ تبدیل کرا دیا ہے، عدالت کے سامنے حقائق رکھے اور بینچ پر عدم اعتماد کا اظہارکیا، ڈی جی نیب لاہور نے شہباز شریف کے خلاف انٹرویو دیئے لیکن کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، شہباز شریف کے خلاف، نیب والوں نے میرے گھر کی دیواریں پھیلانگیں، آج یہ ملک تماشہ بنا ہوا ہے،بیورو کریسی نے کام کرنے سے انکار کردیا اور ملک منجمند ہو چکا ہے، چیئرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنا کر تحقیقات ہونی چائیں، نیب نواز شریف سے تو تفتیش کر رہی ہے لیکن عمران خان کی ان کو فکر نہیں ہے، علیمہ خان، فیصل واوڈا کی کرپشن پر نیب کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، پشاور میٹرو میں 60ارب کا غبن کیا گیا لیکن نیب کو اس کی فکر نہیں، قوم عمران خان کے بغض میں جل رہی ہے، مہنگائی کی صورت میں کام کرنے کی ان کو کوئی فکر نہیں ہے، جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا آج وہ جیل کاٹ رہا ہے، سپریم کورٹ کے ججز بھی کہہ رہے ہیں کہ نیب سیاست زدہ ہو چکا ہے، ایسے معاملات نہیں چل سکتے۔