وزیراعظم عمران خان اور مودی کی ملاقات 13 ، 14 جون کو بشکک میں ہوگی۔ بھارتی میڈیا
وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی، دونوں رہنماں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع کرنے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنماں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نریندرمودی کے بھارت کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔