جو کسی کے اشارے کا منتظر ہو، وہ ہمیں کیا این آر او دے گا، مریم نواز
مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی حریف وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ جو خود ہر فیصلے کے لیے کسی کے اشاروں کا متنظر ہو، وہ ہمیں کیا این آر او دے گا ، وزیرستان واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے فوج کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا، اگر ریاست پر حملہ ہو ا تھا تو ریاست کا سربراہ کہاں تھا،جو ووٹ چوری کر کے آتا ہے وہ خوف میں حکومت کرتا ہے اور نالائق اعظم نواز شریف کے خوف میں مبتلا ہے ۔
لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سے اور دوسرا کوٹ لکھپت کی سلاخوں کے پیچھے سے پیش کر رہی ہوں، مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم کا محسن اور دنیا کے نقشے پر پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹھ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر نے وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم بھکاری اعظم ہو، تم نے چھ ارب ڈالر کے لیے ملک کو آئی ایم کے پاس گروی رکھ دیا۔مریم نواز نے کہا وزیرستان واقعہ میںوزیراعظم نے فوج کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا، جو ووٹ چوری کر کے آتا ہے وہ خوف میں حکومت کرتا ہے اور نالائق اعظم نواز شریف کے خوف میں مبتلا ہے۔
اگر ریاست پر حملہ ہوا تھا تو ریاست کا سربراہ کہاں غائب تھا، این آر او سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو ہر بات میں کسی اور کا محتاج ہو، وہ کسی کو این آر او کیسے دے گا، انہوں نے مخا طب کرتے ہوئے کہا تم(عمران خان)خود کسی کے محتاج ہو تم نے کیا این آر او دینا ہے عمران خان شکوہ کرتے ہیں کہ مودی ان کا فون نہیں سنتا، آپ چور دروازے سے حکومت میں آئے ہو اس لیے کوئی آپ کا فون نہیں سنتا، کوئی ملک تمہیں وزیراعظم ماننے اور عزت دینے کو تیار نہیں، جہاں نالائق اعظم ہو وہاں نہ کوئی سربراہ آتا ہے اور نہ کوئی اسے بلاتا ہے کہ کہیں پیسے نہ مانگ لے۔
عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ تمہارے وزرا کا بیٹنگ آرڈر ایک لمحے میں درہم برہم کر دیا جاتا ہے، جس دن سے تم وزیراعظم بنے ہو تمہاری نظر نہیں اٹھتی ہے۔شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ حملے سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ اس معاملے پر ملک میں کہیں حکومت نظر نہیں آئی اور جعلی اعظم کا ایک بیان بھی نہیں آیا، اگر ریاست پر حملہ ہوا تھا تو ریاست کا سربراہ کہاں غائب تھا، عمران خان نے کیوں فورسز کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا، انہیں متنازع بنایا اور ایک ادارے کو جواب دینے کے لیے کٹہرے میں کھڑا کردیا جبکہ پیچھے سے خود غائب ہوگئے، قائد ایوان کہاں چھپ کر بیٹھا ہے، نواز شریف نے ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا تو پوری قوم کو فوج کے پیچھے کھڑا کردیا تھا، اسی لیے کامیابی ملی تھی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے، عمران خان مہرے اور کٹھ پتلی ہو، کسی کیاشارے پرناچ رہے ہو، جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا، تمہارے بیٹسمینوں کا بیٹنگ آرڈر ایک منٹ میں درہم برہم کردیا جاتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں بول سکتے۔ن لیگ کی رہنما نے مزید کہا کہ چھ ارب ڈالرکے لیے ملک کوآئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا گیا، نالائق حکومت کریں گے تو ملک کا یہ ہی حال ہوگا، عمران خان عدالتوں اور اداروں کے پیچھے مت چھپو بلکہ میدان میں( ن) لیگ کا مقابلہ کرو، نواز شریف جیل سے باہر آ جائے تو تمھاری حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔
یوم تکبیر کے حوالے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی ایک بروقت اور جراتمند فیصلہ ملکوں کی تقدیر بدل دیتا ہے، نواز شریف نے حوصلہ مند فیصلہ کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ ملک میں اٹامک پاور کی بنیاد رکھنے والے ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی اور دفاع ناقابل تسخیر کرنے واکے کو جیل میں ڈال دیا گیا۔