ہوپ کی سنچری، ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 422 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز نے شے ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں فتح کے لیے 422رنز کا ہدف دیا ہے۔نیوزی لینڈ نے برسٹل میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ ابتدا میں ہی غلط ثابت ہو گیا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں پویلین لوٹ گئی لیکن اس سے قبل وہ 421رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکی تھی۔