این ڈی ایم اے نے جمعرات سے ملک میں بارشوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل سے ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگا جو منگل تک جاری رہے گا۔ایڈوائزری میں تمام صوبائی محکموں ، شاہراہوں کے قومی ادارے ، ایم ڈبلیو او اور دوسرے اداروں کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان اداروں اور محکموں کو ہنگامی صورتحال کے دوران اپنے عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔