فیصل آباد ، علاقے سمندری میں کار اور ٹرک میں تصادم ،3افراد زخمی
فیصل آباد میں سمندری تھانہ سٹی کے علاقے گل چوک کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم سے کار سوار3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق کار سوارسعید احمد،عدیل اور عرفان سمندری سے بھکر جا رہے تھے کہ گل چوک کے قریب حادثہ کاشکارہوگئے ان میں عدیل اور عرفان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سمندری۔پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیاتاہم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔