کراچی :یکم سے دو جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائوبننے کا امکان ہے محکمہ موسمیات
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ یکم سے دو جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائوبننے کا امکان ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائوسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں کہنا قبل ازوقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج عدن میں جعرات یا جمعہ کو ہوا کا کم دبا ئو بن جائے گا۔ سردار سرفراز کے مطابق یمن میں بننے والا ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دبائو سے بننے والے سمندری طوفان کو''نثارگا'' نام دیا جائے گا۔ یہ نام بنگلا دیش کاتجویز کردہ ہے۔