تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یوم تکبیر منایا گیا
پاکستان کی طرف سے 1998ء میں کئے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یوم تکبیر منایاگیا ۔بھارت کی طرف سے ایٹمی تجربات کی جارحیت کے جواب میں اپنے دفاع میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔ان دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیاتھا ۔یوم تکبیر کے موقع پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مسلح افواج اس صلاحیت کو ایک خیال سے حقیقی شکل دینے والوں خصوصاً سائنسدانوں اور انجینئروں کو سلام پیش کرتی ہیں۔