انگلینڈ کا 17 جون سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان
مانچسٹر : برطانوی حکام نے آئندہ ماہ سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا، 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلیں جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا لیکن سب سے زیادہ متاثر برطانیہ، امریکا اور یورپی ممالک ہوئے جہاں ہلاکتیں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم اب انگلینڈ حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے