ملک میں کورونا سے مزید 44 ہلاکتیں، 2622 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1283 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 62696 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 432 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 396 اور پنجاب میں 381 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔