18 سال کے بعد لازمی شادی سے متعلق بل مسترد ، سندھ حکومت کا اعلان
کراچی: پیپلزپارٹی نے 18 سال کے بعد لازمی شادی سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید کی جانب سے جمع کرائے گئے بل کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بچوں کی شادی 18سال کی عمر میں نہ کرانے والے والدین پر جرمانے کی تجویز ہے یہ بل ایم پی اے عبدالرشید نے سندھ اسمبلی میں جمع کر وایا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس بل سےسندھ حکومت کاکوئی لینا دنیا نہیں ہے یہ بل پیپلز پارٹی ارکان کی جانب سے مسترد کیا جائے گا۔ اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا اور اسے پی پی بلڈوز کرے گی۔
MMA Member of Provincial Assembly, Abdur Rasheed has submitted a Bill for making marriage compulsory for all adults & proposing punishment against parents whose children above 18 remain unmarried. This bill has nothing to do with #SindhGovt & will be rejected by #PPP members pic.twitter.com/Zspcto06YQ
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 27, 2021