غزہ پر اسرائیلی حملے 'جنگی جرائم' ہوسکتے ہیں، سربراہ یو این ایچ آر سی مشل بیچلٹ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مشل بیچلٹ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا جا سکتا ہے۔آج(جمعرات) جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی ثبوت نہیں دیکھا کہ غزہ میں اسرائیل کا نشانہ بننے والی شہری عمارتیں عسکری مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں دوسوستر فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے جس میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے 68 بچے بھی شامل ہیں۔ادھر فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ سفاک قابض انتظامیہ نے اپنے جرائم، پالیسیاں اور قوانین جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ سامراجی اور ظالمانہ نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔