بھارتی حکومت آزادیِ اظہار کا احترام کرے: ٹوئٹر
کیلیفورنیا: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے دفتر پر حملے کو آزادیِ اظہار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آزادیِ اظہار کا احترام کرے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے بھارت میں اپنے عملے کی حفاظت کے بارے میں خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ منگل کو نئی دہلی میں ان کے دفتر میں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا تاہم گھر سے کام کرنے کی وجہ سے دفتر میں صرف تین افراد ہی موجود تھے۔
ٹوئٹرانتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم اپنی خدمات کوجاری رکھنے کے لیے بھارتی قوانین کی پاسداری کریں گے، لیکن دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح بھارت میں بھی ہم شفافیت کے اصولوں، خود مختاری کے عہد، ہر کسی کی آواز بننے اور آزادی اظہار کے تحفظ پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔