پنجاب کا بجٹ سال2021-2022 جون کے دوسرے ہفتے پیش ہوگا
لاہور: صوبہ پنجاب کا بجٹ سال2021-2022 جون کے دوسرے ہفتے پیش کیا جائے گا، وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت بجٹ پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے ممکنہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں 475ارب کے ترقیاتی پروگرام، 265ارب روپے جاری منصوبوں پر خرچ، 126ارب نئی اسکیموں کے لیے مختص کرنے سمیت 84ارب روپے سال میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجویز شامل ہیں۔ ترقیاتی پروگرام کی35فیصد رقوم جنوبی پنجاب کے لیے مختص ہوں گی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شعبہ صحت پر سب سے زیادہ رقوم مختص کرنے، اسپیشلائزڈہیلتھ کیئرومیڈیکل ایجوکیشن کے لیے 100ارب مختص کرنے، پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے لیے 41ارب66کروڑ مختص کرنے، اسکول ایجوکیشن پر35ارب خرچ کرنے اور ہائیرایجوکیشن کے لیے 10ارب24کروڑ مختص کرنے کی تجویز شامل ہیں۔