سعودی عرب: سمندر میں خطرناک حادثہ، ہلاکت اور متعدد زخمی
ریاض: سعودی عرب کے سمندر میں دو سیاحتی کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا حادثہ جبیل سمندر کے ساحل کے قریب پیش آیا، سیاحتی کشتیوں میں تصادم سے ایک خاتون ہلاک اور کشتیوں میں کئی سوار افراد زخمی ہوگئے۔ سمندری سرحدی فورس کے ترجمان کرنل مسفر بن غنام القرینی کا کہنا ہے کہ حادثہ منگل کے روز ہوا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔