وزیراعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کیلئے تیار
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ، وقت نیوز:- گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سےفون پربراہ راست بات چیت کی چوتھی نشست ہوگی، عمران خان اتوارکوسہ پہر3بجے عوام کے سوالات کے جواب دیں گے ، گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔