27ہائی پروفائل ڈاکوں کےسرکی قیمت مقرر
سندھ میں کچے کے27 ہائی پروفائل ڈاکوں کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق بیلو تیغانی نامی ملزم کے سر کی قیمت سب سے زیادہ30لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ لاڈو تیغانی نامی ڈاکو کے سر کی قیمت20لاکھ رکھی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوچکے ہیں، چھ ڈاکو مقابلے کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔