پی ڈی ایم کا اکثریتی فیصلہ ن لیگ قبول کریگی، رانا ثناء اللہ
لاہور:- مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں اکثریت سے جو فیصلہ ہوگا، ن لیگ قبول کرے گی۔رانا ثنا ء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں کہ ن لیگ کا بیانیہ انتخابی سیاست سے آگے ہے، بلکہ ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے، حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔رانا ثناء اللہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعت ہے چاہے وہ پی ڈی ایم میں ہو یا علیحدہ ہو۔