مشرقی بیت المقدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی سے دوبارہ جنگ چھڑ سکتی ہے۔امریکہ
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی رہ نماں کو متنبہ کیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے سے تنائو ، تنازعہ اور جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے۔انہوں نے ایکزیوس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم معاملہ غزہ میں جنگ بندی ،غرب اردن اور القدس میں امن کی بنیاد رکھنا ہے۔خیال رہے کہ رمضان کے مہینے کے آخر میں فلسطینی خاندانوں کومشرقی بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے بے دخل کرنے کی صہیونی انتہا پسندوں کی کارروائی کے بعد فلسطین بھر میںکشیدگی شروع ہوگئی تھی۔ الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری نے دخلی پر غزہ کی پٹی سے حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جس کے بعد حماس اور اسرائیل میں لڑائی شروع ہوگئی تھی جو11 روز تک جاری رہی۔ اسرائیل میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو حکم جاری کیا کہ وہ الشیخ جراح کے مکینوں کو بے دخل کرنے کے معاملے سے متعلق اپنا موقف واضح کرے۔